برمنگھم میں ہوئے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں آسٹریلیا میڈلز کی دوڑ میں سرفہرست رہا جبکہ انگلینڈ نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
آسٹریلیا نے 67 گولڈ، 57 سلور اور 54 برانز میڈل یعنی مجموعی طور پر 178 میڈلز کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز کا میلہ لوٹ لیا۔
انگلینڈ نے 57 گولڈ، 66 سلور اور 53 برانز یعنی مجموعی طور پر 176 میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔
کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈل اپنے نام کیے اور ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامن ویلتھ گیمز میں بھارت نے 22 گولڈ، سلور کے 16 اور برانز کے 23 میڈل جیتے اور چوتھی پوزیشن لی جبکہ نیوزی لینڈ 20 گولڈ، 12 سلور اور 17 برانز میڈل کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر رہا۔
پاکستان نے ایونٹ میں سونے کے 2، چاندی اور کانسی کے 3، 3 میڈلز جیتے اور 18 ویں پوزیشن حاصل کی۔