• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدہ طوبیٰ انور کا محرم الحرام سے متعلق متاثر کُن پیغام

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

معروف میزبان عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ، اداکارہ طوبیٰ انور کی جانب سے سوشل میڈیا پر محرم الحرام اور واقعہ کربلا سے متعلق ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

طوبیٰ انور نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر لکھا ہے کہ غمِ حسین سمجھنے کے لیے آپ کو شیعہ یا سنی ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صرف انسان ہونا کافی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یومِ عاشور عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

نواسۂ رسول حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عاشورۂ محرم الحرام کے جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالسِ عزا برپا کی جا رہی ہیں۔

ملک بھر میں عاشورۂ محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید