• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی پوری طرح فوج مخالف مہم میں ملوث، ایک اور گواہ سامنے آگیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پوری طرح فوج مخالف مہم میں ملوث ہے، اس حوالے سے ایک اور گواہ سامنے آگیا۔

فوج مخالف ٹوئٹ کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکن پرویز غلام رسول کو غلطی کا احساس ہوگیا، انہوں نے حقائق بتادیے۔

پرویز غلام رسول نے بتایا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی میڈیا سیل نوجوانوں کو منظم طریقے سے فوج کے خلاف اُکساتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریروں اور میڈیا سیل کے ٹرینڈز سے متاثر ہوا۔

پرویز غلام رسول نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ٹرینڈز دیکھ کر فوج اور آرمی چیف کے خلاف پوسٹ کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے سنگین غلطی کا احساس ہو گیا ہے، جس پر نہایت معذرت خواہ ہوں، مجھے قربانیاں دینے والی فوج اور آرمی چیف بے حد عزیز ہیں۔

قومی خبریں سے مزید