وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اقتدار کو ناپائیدار چیز قرار دے دیا اور کہا کہ یہ ہمیشہ کسی کے پاس نہیں رہتا۔
ایک بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اقتدار سے محرومی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پاگل کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اختلاف کرنا حق ہے، مگر اداروں پر حملہ کرنا اور انہیں بغاوت کی ترغیب دینا صریحاً ملک دشمنی ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاک فوج کو ٹارگٹ کر کے عمران خان اور اس کے حواری پاکستان کے دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔