• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ عمرانیہ کا خفیہ بیرونی ایجنڈا سامنے ہے، سعد رفیق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارن اسپانسرڈ فتنۂِ عمرانیہ کا خفیہ بیرونی ایجنڈا سامنے ہے۔

ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی، عالمی تنہائی، ریاستی اداروں کی بے توقیری قوم میں نفرت کی لکیریں کھینچناہی پراجیکٹ عمران کا مقصد تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسرار احمد اور حکیم محمد سعید پی ٹی آئی چیئرمین کے حوالے سے درست تھے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان کی لمبی زبانوں کو لگام دینا اور شیطانی دماغوں کا علاج کرنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید