• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ماں بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا

تصویر بشکریہ اے این آئی
تصویر بشکریہ اے این آئی 

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے بیٹے اور والدہ نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ ماں اور 24 سالہ بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے مثال قائم کر دی ہے۔

والدہ کے ہمراہ پی ایس سی کا امتحان پاس کرنے والے بیٹے، ویویک کا میڈیا کو بتانا ہے کہ میں اور میری والدہ ایک ساتھ کوچنگ سینٹر کلاسز کے لیے جاتے تھے، میری والدہ نے مجھے یہاں تک پہنچایا اور میرے والد نے ہمارے لیے تمام سہولیات کا بندوبست کیا، ہمیں اپنے اساتذہ سے بہت حوصلہ ملا۔

ویویک کا کہنا ہے کہ میں اور میری ماں نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کی تیاری کی مگر ہم دونوں میں سے کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم دونوں ایک ساتھ کوالیفائی بھی کر جائیں گے، ہم دونوں ماں بیٹا اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

دوسری جانب 42 سالہ بندو (والدہ) کا کہنا ہے کہ جب اُن کا بیٹا 10 سال کا تھا تو بیٹے کو پڑھانے کے لیے وہ خود بھی کتابیں پڑھتیں تھی، اس دوران ہی اُن میں بھی امتحان دینے کا شوق پیدا ہوا، 9 برسوں بعد آج وہ اور اُن کا بیٹا سرکاری ملازمت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید