• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریز ’مادرِ ملت‘ سے سجل علی کی پہلی جھلک وائرل

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی کی آنے والی نئی سیریز ’مادرِ ملت‘ سے پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی پر مبنی سیریز میں فاطمہ جناح کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

سجل علی کے اس کردار کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ ہو بہو محترمہ فاطمہ جناح جیسا گیٹ اپ کیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مادرِ ملت کی زندگی میں بننے والی اس فلم میں تقسیم ہند اور محمد علی جناح کی ہمشیرہ کی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اس سیریز کے تین سیزن ہوں گے جبکہ سجل علی دوسرے سیزن میں نظر آئیں گی، پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن، جوانی اور قیام پاکستان سے قبل ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔

اس سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا جبکہ سیریز کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید