وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چار مہینوں میں قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے فوج کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کیا شہداء کے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔