• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گزشتہ روز اخبارفروش یونین کااجلاس زیرصدارت صدر عبدالرحمن منعقد ہوا، جس میں سرپرست اعلیٰ شیخ اکرم اور چیئر مین مجلس عاملہ عبدالجبار خان، چیئر مین ریکوری بورڈ راناناصر امین نے مجلس عاملہ اور عہدیداران کو صورتحال سے آگاہ کیا ،اجلاس  کے دوران  طے ہوا کہ نئے اخبارفروشوں کی رجسٹریشن اورسامان وبقایاجات جن اخبارفروشوں کے پاس ہے ان کومہلت دی جائے، تعاون نہ کرنے کی صورت میں ان کانام ووٹرلسٹ سے خارج کردیاجائے گا۔ جن اخبارفروشوں نے رجوع کیاہے ان کانام ووٹرلسٹ میں شامل کیاجائے گا تاکہ بہاولپور اخبار فروش کے الیکشن 2016ء کو ممکن بنایاجاسکے، جبکہ آخری تاریخ 5جون 2016ء ہے۔
تازہ ترین