• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ مالی سال 25 بڑی کمپنیوں کا برآمدی حجم 6 ارب ڈالر سے زیادہ

اسلام آباد(اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے دوران 25بڑی برآمدی کمپنیوں کی برآمدات کا حجم 6ارب 48کروڑ 30لاکھ ڈالرسے زیادہ رہا ہے ۔ انڈسٹری کے اعدادو شمار اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق مالی سال 2022میں پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 25بڑی کمپنیوں کی برآمدات کا حجم 6ارب 48کروڑ 30لاکھ ڈالر سے زائد رہا ہے ۔ اعدادو شمار کے مطابق سٹائل ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 612ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال میں 429ملین ڈالر تھا ، نشاط ملز کی برآمدات کا حجم 409ملین ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے دوران 307ملین ڈالرز تھا ۔ انٹر پول کی برآمدات کا حجم 405ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال 332ملین ڈالر تھا ۔ آرٹسٹک ملینئرکی برآمدات کا حجم 401ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے دوران 330ملین ڈالر تھا ۔ یونس ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 346ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال 312ملین ڈالر تھا ۔ صورتی انٹر پرائزز کی برآمدات کا حجم 342ملین ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال 268ملین ڈالر ز تھا ۔گل احمد ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 304ملین ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال 284ملین ڈالرز تھا ۔ فیروز ملز کی برآمدات کا حجم 265ملین ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال 273ملین ڈالر تھا ۔ یونائیٹڈ انرجی پاکستان کی برآمدات کا حجم 260ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال 105ملین ڈالر تھا ۔ مسعود ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 256ملین ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال 213ملین ڈالرز تھا ۔ لبرٹی ملز کی برآمدات کا حجم 252ملین ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال 216ملین ڈالر تھا ۔ یو ایس ایپرل اینڈ ٹیکسٹائلز کی برآمدات کا حجم 237ملین ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال 197ملین ڈالرز تھا ۔ آرٹسٹک گارمنٹس انڈسٹریز کی برآمدات کا حجم 221ملین ڈالرز ریکارڈ کیا گیا ۔ نوواٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈ کی برآمدات کا حجم 215ملین ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال 167ملین ڈالرز تھا ۔ گریب سنز کی برآمدات کا حجم 200ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال 166ملین ڈالر تھا ۔ نیشنل ریفائنری کی برآمدات کا حجم 202ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال 91ملین ڈالر تھا ۔ صداقت لمیٹڈ کی برآمدات کا حجم 201ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے دوران 209ملین ڈالر تھا ۔ لکی ٹیکسٹائل ملز کی برآمدات کا حجم 196ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال 166ملین ڈالر تھا ۔ الکرم ٹیکسٹائل ملز کی برآمدات کا حجم 194ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال 185ملین ڈالر تھا ۔