بہاولپور(سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور رانا مسعود اختر نے بورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل جیل بہاول پور کا دورہ کیااور جیل کے چاق وچوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔ معزز جج نے اسیر بچوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔