وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کی اقلیتی برادری کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے غیرمسلم شہری ہمارے قومی تانے بانے کا ضروری حصہ ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اقلیتوں کی گراں قدر خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بانیان نے پاکستان کا تصور ایسے معاشرے کے طور پر کیا تھا جس میں سب برابر کے شہری ہوں۔