• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امریکی سیکرٹری دفاع لائڈ آسٹن فوج میں فور اسٹار جنرل تھے۔
امریکی سیکرٹری دفاع لائڈ آسٹن فوج میں فور اسٹار جنرل تھے۔

امریکا کے سیکرٹری دفاع لائڈ آسٹن نے مختلف سفارتخانوں میں تعینات 5 فوجی جنرلز کی تنزلی کردی۔

امریکا کے بریکنگ ڈیفنس نامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اس نے ایک میمو حاصل کیا ہے جس پر سیکرٹری دفاع نے 8 اگست کو دستخط کیے تھے۔

میمو کے مطابق برطانیہ، مصر، ترکیہ، پاکستان اور کویت میں بطور دفاعی اتاشی تعینات جنرلز کی تنزلی کر دی گئی ہے۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، عراق کے دفاعی اتاشی اور فلسطین و اسرائیل میں تعینات نمائندہ خصوصی کی تنزلی کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔

سیکرٹری دفاع لائڈ آسٹن نے کہا کہ 2017ء کے قومی دفاعی بل کے مطابق محکمے کو سخت فیصلے لینا پڑے تاکہ مطلوبہ کٹوتیاں کی جاسکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید