• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 اگست تک ملک میں ڈھائی ارب ڈالرز کا آؤٹ فلو

پاکستان میں11 اگست تک ڈھائی ارب ڈالرز کا آؤٹ فلو اور سوا تین ارب ڈالرز کا ان فلو رہا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر زیادہ آرہے ہیں اور روپے کو استحکام مل رہا ہے، اس ماہ بھی درآمدات کنٹرول میں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا کہ جون اور جولائی کے کم امپورٹ بل نے روپے کو بڑا سہارا دیا ہے، ڈالر کو خریدنے والا کوئی نہیں اور ڈالر بیچنے والوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوتے ہی ڈالر 185 سے 190 روپے کا ہوجائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید