پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے کراچی میں درج مقدمہ غیر قانونی قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی سندھ، تھانہ کوہسار اور کراچی کے ایس ایچ او کو فریق بنایا گیا۔
شہباز گل کی درخواست میں کہا گیا کہ تھانہ میمن گوٹھ کراچی میں درج ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دیا جائے، ایک معاملے پر کراچی اور اسلام آباد میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ایک معاملے پر 2 مقدمے درج کرنا عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، جعلی مقدمے کا مقصد پی ٹی آئی کی پوری قیادت کو نشانہ بنانا ہے۔