لیہ میں لڑکی سے زیادتی اور تصاویر بناکر بلیک میل کرنے کے کیس میں پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی سے زیادتی، تصاویر بناکر بلیک میل کرنے کے مقدمے میں 7 ملزمان نامزد ہیں، جن میں 2 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق چند روز پہلے متاثرہ لڑکی نے واقعے کا مقدمہ درج کرایا تھا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لیہ میں لڑکی سے زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی کے ڈی این اے سیمپل فارنزک لیب کو بھجوادیے گئے ہیں۔