• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات: 9 حلقوں سے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی تیار

ضمنی انتخابات لڑنے کے لیے 9 حلقوں سے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی تیار کرلیے گئے۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم اور فیصل آباد سے الیکشن لڑیں گے۔ 

بیان میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی جنوبی کے حلقوں سے بھی اتنخابی میدان میں اتریں گے۔

عمران خان این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 45، این اے 108، این اے 118، این اے 237، این اے 239 اور این اے 246  سے بیک وقت امیدوار برائے قومی اسمبلی ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید