• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی میں خصوصی خطاب اعزاز ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رائل ملٹری اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی خطاب مسلح افواج کیلئے اعزاز  ہے۔ 

اسلام آباد سے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا یہ خطاب پاکستان کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔ یہ پاک برطانیہ اسٹریٹجک شراکت داری کو تسلیم کرنا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ یہ ہماری مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔

قومی خبریں سے مزید