• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُروشی روٹیلا کا ریشبھ پنت کو دلچسپ انداز میں جواب

بھارتی اداکارہ و رقاصہ اُروشی روٹیلا نے بہن کہے جانے پر کرکٹر ریشبھ پنت کو چھوٹا بھائی کہہ کر مخاطب کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اُروشی روٹیلا نے ریشبھ پنت کے گزشتہ روز کے بیان پر دلچسپ انداز اپنایا، انہوں نے کہا کہ ’چھوٹو بھیا کو بیٹ بال کھیلنی چاہیے‘۔

ریشبھ پنت نے اداکارہ کا نام لیے بغیر ان پر طنز کیا اور ان کے انٹرویو کو جھوٹا اور مقبولیت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جس میں اُروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ’ آر پی‘ مجھ سے ملنے ہوٹل آئے اور لابی میں گھنٹوں میرا انتظار کیا۔

اس پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح طور پر جواب دیتے ہوئے اُروشی روٹیلا نے کہا کہ آر پی چھوٹو بھیا کوگر شکاری نہ بنیں اور خاموش لڑکی کا فائدہ نہ اٹھائیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ چھوٹو بھیا کو بیٹ بال سے کھیلنا ہے، میں کوئی مُنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی، ساتھ ہی پیغام میں اُروشی روٹیلا نے رکھشا بندھن مبارک ہو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ریشبھ پنت نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اداکارہ کا نام لیے بغیر بات کی، تاہم سوشل میڈیا صارفین ان کا اشارہ پہچان گئے، بعد ازاں بھارتی کرکٹر نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ لوگ انٹرویو کے ذریعے مقبولیت اور سرخیاں بٹورنے کے لیے کتنا جھوٹ بولتے ہیں، یہ مضحکہ خیز ہے، خدا انہیں خوش رکھے اور ساتھ ہی میرا پیچھا چھوڑ دو بہن اور جھوٹ کی حد ہوتی ہے کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اُروشی روٹیلا نے کہا تھا کہ دہلی میں شوٹنگ کے دوران کسی نے ساری رات میرا انتظار کیا، آر پی مجھ سے ملنے آئے، وہ ہوٹل کی لابی میں میرا انتظار کرتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں تھکی ہوئی تھی اس لیے سو گئی تھی، جب اٹھی تو دیکھا کہ 16-17 مس کالیں تھیں، مجھے برا محسوس ہوا کہ کوئی میرا انتظار کرتا رہا اور مجھ سے نہیں مل سکا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس پر میں کہا کہ جب آپ ممبئی آئیں گے تو ہم ملیں گے، ہم ملے تو فوٹو گرافروں کی وجہ سے بڑا ڈرامہ ہوگیا۔

اُروشی روٹیلا اور ریشبھ پنت کا نام لیا جانے لگا، جس پر اداکارہ نے واضح طور پر کہا کہ وہ کرکٹر کو ڈیٹ کررہی ہیں لیکن بھارتی کرکٹر نے صاف طور پر انکار کیا اور اُنہیں سوشل میڈیا پر بلاک کردیا۔

قومی خبریں سے مزید