• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونٹی پنیسر نے لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم پر بھارتی فوج اور سکھوں کی توہین کا الزام لگایا اور فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مونٹی پنیسر فلم لال سنگھ چڈھا میں سکھوں اور ہندوستانی فوج کی تصویر کشی سے خوش نہیں ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

عامر خان کی فلم مختلف نوعیت کے تنازعات میں گھر گئی ہے، لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر پہلے دن صرف ساڑھے 11 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی۔

ریلیز سے پہلے ہی مختلف حلقوں کی طرف سے فلم کے بائیکاٹ کی آواز سنائی دے رہی تھی، اب ریلیز کے اگلے ہی دن لال سنگھ چڈھا ایک اور تنازع کی زد میں آگئی ہے۔

سابق انگلش اسپنر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ فاریسٹ گیمپ امریکی فوج کے تناظر میں درج تھا کیونکہ انہیں ویت نام جنگ میں کم ذہین لوگوں کی ضرورت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں عامر خان نے بے وقوف شخص کا کردار نبھایا ہے، جیسا کے فاریسٹ گیمپ میں تھا، یہ بھارتی فوج اور سکھوں کی سراسر بے عزتی ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں مونٹی پنیسر نے بھارتی فوج کے مختلف ایوارڈز کے نام اور اُن کی تعداد لکھی ہے اور ساتھ ہی ہیش ٹیگ بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا کا استعمال کیا۔

باکس آفس رپورٹ کے مطابق لال سنگھ چڈھا کو صرف 15 تا 20 فیصد فلم بینوں نے دیکھا، یہ اعداد و شمار عامر خان کی فلم کے لیے تشویشناک ہیں۔

عامر خان کی فلم نے پہلے دن باکس آفس پر ساڑھے 11 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ اس کے مقابل ریلیز ہونے والی فلم رکھشا بندھن نے 8 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید