لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پوسٹ حج آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے پوسٹ حج فلائٹ آپریشن 14جولائی سے شروع ہوا، جو11 اگست تک جاری رہا۔
ترجمان کے مطابق اس عرصے میں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے 128 شیڈولڈ فلائٹس پہنچیں، جن کے ذریعے 13 ہزار 393 حجاج کو وطن واپس لایا گیا۔
ترجمان کے مطابق 4216 حجاج کرام 15 اسپیشل فلائٹس کے ذریعے وطن واپس آئے، یوں مجموعی طور پر 143 فلائٹس سے 17 ہزار 609 حجاج لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائے گئے۔