• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

سائنسدانوں نے ایک ایسا عجیب النوع کیڑا دریافت کیا ہے جو مچھلی کی زبان کھا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خطرناک کیڑا مچھلی کی زبان کو اپنی پناہ گاہ بنا لیتا ہے۔

عجیب النوع کیڑے کا نام سموتھاؤ ایگزگوا بتایا جاتا ہے، یہ کیڑا مچھلی کی زبان پر اپنی ٹانگوں کی مدد سے چپک جاتا ہے۔

کیڑا مچھلی کی زبان کاٹ کر خون چوستا ہے اور خون کی روانی روک کر مچھلی کی زبان کو ضائع کر دیتا ہے۔

زبان ضائع ہونے پر بھی مچھلی مرتی نہیں ہے بلکہ منہ میں کیڑے کی مستقل موجودگی کے باعث زندہ رہتی ہے۔

اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مچھلی کی زبان کھانے والا یہ خطر ناک کیڑا ایکواڈور سے کیلیفورنیا کے درمیان سمندر میں پایا جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید