• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی ایل 2: میرپور رائلز نے کوٹلی لائنز کو 6 وکٹ سے مات دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کے دوسرے میچ میں میرپور رائلز نے کوٹلی لائنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

مظفر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوٹلی لائنز کے 152 رنز کا ہدف میر پور رائلز نے 2 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

میچ میں میرپور رائلز کی قیادت شعیب ملک نے کی، جنہوں نے ٹاس جیت کر کوٹلی لائنز کے کپتان خرم منظور کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوٹلی لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 151 رنز بنائے، دانش عزیز نے 52 اور حسان خان 27 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

میرپور رائلز کے زبیر خان لودھی نے 2 ، یاسر شاہ اور عماد وسیم نے 1 ،1کھلاڑی کو پویلین بھیجا ۔

ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز نے علی عمران کی 84 اور کپتان شعیب ملک کی 48 رنز کی اننگز کی بدولت 152 رنز کا ہدف 4 وکٹ پر ہی حاصل کرلیا۔

کوٹلی لائنز کے خرم شہزاد نے 3 اور ندیم خلیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ایونٹ کے تمام میچز جیو سپر سےبراہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید