راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کردی، جس کے باعث میاں ،بیوی اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سید سجاول ان کی اہلیہ اور بیٹا شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں میں ایک مرد سمیت دو خواتین شامل تھیں۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی پی او نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے، ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں حقائق کو سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔