وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں مون سون کے نئے سیزن پر تمام متعلقہ محکموں میں الرٹ جاری کردیا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے الرٹ میں تمام محکموں کو کہا ہے کہ پنجاب میں مون سون کے نئے سیزن کے آغاز پر سیلاب کے خدشات ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں سے کہا کہ تمام تر تیاریاں اور انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
انہوں نے ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، انتظامیہ اور پولیس کو ایمرجنسی فلڈ پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے میں خود جلد ہی ان علاقوں کا دورہ کروں گا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ راجن پور اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ بڑھایا جائے، ریلیف کیمپوں میں ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دریائے راوی، چناب اور جہلم کے اردگرد موجود علاقوں میں ہونے والی بارش کو بھی تسلسل سے مانیٹر کیا جائے۔