ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملعون سلمان رشدی پر حملے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کرتے ہیں۔
تہران سے جاری اپنے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام عائد کرنے کا حق نہیں ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلمان رشدی نے آسمانی مذاہب کی توہین کر کے لوگوں کے غیض و غضب کو خود دعوت دی۔