• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشنِ آزادی، جرمن سفیر پاکستان چھوڑنے پر افسردہ

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

جرمن نمائندہ براۓ امورِ نوجوانان ماریون فینگس نے  پاکستان چھوڑنے پر افسردگی کا اظہار کیاہے۔

جرمن سفیر ماریون فینگس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجے ہوئے ٹرک کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

ماریون فینگس نے پیغام میں کہا ہے کہ ’4 سال بعد پاکستان کو یوم آزادی کے موقع پر چھوڑنا اُن کے لیے ایک غمگین لمحہ ہے، میں نے اس سر زمین، یہاں کے لوگوں اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا بہت لطف اٹھایا ہے جس کی مجھے توقع بھی نہیں تھی‘۔

انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میرے ساتھ اس سفر کو بانٹنے کے لیے آپ کا شکریہ، پاکستان کی ہمیشہ میرے دل میں جگہ رہے گی۔

جرمن سفیر برائے نوجوانان، ماریون فینگس نے اپنے ٹوئٹ میں آم کا ایموجی بناتے ہوئے پوچھا کہ اب اگلے سال مجھے آم کون بھیجے گا؟

واضح رہے کہ ماریون فینگس پاکستانی ثقافت سے گہری محبت رکھتی ہیں، وہ اس سے قبل بھی اپنے متعدد ٹوئٹس میں پاکستانی عوام اور ثقافت کی تعریف کر چکی ہیں۔


خاص رپورٹ سے مزید