وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اب حکومت لوگوں کی آمدنی کو ٹریک کر رہی ہے ، انہیں نوٹس بھی جاری کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پتا لگائیں گے کہ کون جائیدادیں خرید رہا ہے، کون ٹریول کر رہا ہے اور ٹیکس 5ہزار بھی نہیں دے رہا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پراپرٹی 5 سال سے پہلے بیچی گئی تو ٹیکس لگے گا، نان فائلرز پر اور بھی ٹیکس لگیں گے، جو لوگ ٹیکس کم دیتے ہیں، انہیں نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 0.4 فی صد ودہولڈنگ ٹیکس سے 21 ارب جمع ہوئے ہیں۔