• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی 5 سال سےپہلے بیچی تو ٹیکس لگے گا، اسحاق ڈار

Property Tax That Would Be Sold Before 5 Years Dar
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اب حکومت لوگوں کی آمدنی کو ٹریک کر رہی ہے ، انہیں نوٹس بھی جاری کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پتا لگائیں گے کہ کون جائیدادیں خرید رہا ہے، کون ٹریول کر رہا ہے اور ٹیکس 5ہزار بھی نہیں دے رہا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پراپرٹی 5 سال سے پہلے بیچی گئی تو ٹیکس لگے گا، نان فائلرز پر اور بھی ٹیکس لگیں گے، جو لوگ ٹیکس کم دیتے ہیں، انہیں نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 0.4 فی صد ودہولڈنگ ٹیکس سے 21 ارب جمع ہوئے ہیں۔
تازہ ترین