• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کی ٹیم کے آنے سے پاکستان کا نام روشن ہوگا، وسیم خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جی ایم آئی سی سی وسیم خان کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ انگلینڈ کی ٹیم آنے سے پاکستان کا نام روشن ہوگا۔

پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان ون ڈے میچ دیکھنے کے لیے جی ایم آئی سی سی وسیم خان اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

وسیم خان نے قومی کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وسیم خان نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا وقت گزارا جو اچھا لگا، پوری دنیا آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان پر نظریں رکھ کر بیٹھی تھی۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ دنیا کو پتہ لگ گیا ہے پاکستان غیر ملکی ٹیموں کیلئے محفوظ ملک ہے، باہر سے بیٹھ کر جب پاکستان کرکٹ کو دیکھتا ہوں خوشی ہوتی ہے بہتری آتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈر 19 جونیئر لیگ اور ویمن پی ایس ایل کے پروجیکٹ سن کر خوشی ہوئی، پاکستان کے ساتھ دل دھڑکتا ہے، دعائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم خان نے گزشتہ برس پی سی بی چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید