• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ باکس آفس پر ناکام

اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی، بھارتی میڈیا کے مطابق فلم باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہیں کرسکی۔

11 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک صرف 34 کروڑ روپے کا منافع کمایا۔

بالی ووڈ تجزیہ کاروں کے مطابق فلم کو تقریباً ایک ہفتے کی چھٹیوں کے دوران ریلیز کیا گیا تھا۔

اس دوران رکشا بندھن کا تہوار اور بھارت کا یوم آزادی بھی گزرا، ان مواقعوں پر بھارت میں سرکاری تعطیلات ہوتی ہیں۔

اس کے باوجود اکشے کمار کی فلم شائقین کو اپنی طرف متوجہ نہیں کرسکی۔

’رکشا بندھن‘ میں اکشے کے مدمقابل بھومی پڈنیکر نے اداکاری کی ہے، فلم کی کہانی لالا کیدرناتھ (اکشے) کے گرد گھومتی ہے۔

لالا کیدرناتھ کی زندگی کا واحد مقصد اپنی چار بہنوں کی اچھی گھروں میں شادیاں کروانا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید