چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ شہباز گل نے فوج سے متعلق غلط لائن بولی۔
ایک انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ شہباز گل نے فوج سے متعلق غلط لائن بولی، انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کی گفتگو سے فوج کو اکسانے کا تاثر گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے دوران انٹرویو نیوٹرلز کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ انہیں بجٹ اور دیگر بل پاس کروانے کے لیے نیوٹرلز کو کہنا پڑتا تھا، جو اس وقت نیوٹرلز نہیں تھے۔
عمران خان گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ شہباز گل پر برہنہ کرکے تشدد کیا گیا ہے۔