• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے شہری کی طرف سے غیرقانونی طور پر ہتھیائے گئے نوادرات ویتنام کو واپس کر دیے۔

پچھلے ہفتے واشنگٹن میں واقع ویتنام کے سفارتخانے میں نوادرات کی منتقلی کی سادہ تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر امریکی محکمہ خارجہ اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے عہدیداران موجود تھے۔

ویتنام کے حوالے کیے گئے چند نوادرات
ویتنام کے حوالے کیے گئے چند نوادرات

ایف بی آئی کے مطابق 2013 سے 2014 کے درمیان ایک امریکی شہری سے 7 ہزار سے زائد نوادرات قبضے میں لیے گئے تھے۔

یہ نوادرات ملزم نے غیر قانونی طور پر ہتھیائے تھے، ایف بی آئی کی تاریخ میں یہ ثقافتی اثاثوں کی سب سے بڑی برآمدگی تھی۔

اپنے انتقال سے ایک سال قبل ملزم نے خواہش ظاہر کی تھی کہ تمام نوادرات ان کے اصل مالکان کو واپس کر دیے جائیں۔

ماہرین کی مدد سے امریکی ایجنسی نے ویتنام کے متعدد نوادرات کی شناخت کی اور انہیں ویتنامی سفیر کے حوالے کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید