• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 25 ؍پیسے سستا اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں25 پیسے کی کمی ،اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کا اضافہ،یورو کی قیمت بھی ایک روپے بڑھ گئی،پاؤنڈ کی قیمت مستحکم رہی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25 پیسے کی کمی سے 215.25 روپے سے کم ہو کر 215.00 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 215.50 روپے پر برقرار رہی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 214.00 روپے سے بڑھ کر 215.00 روپے اور قیمت فروخت 216.00 روپے سے بڑھ کر 217.00 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 218.50 روپے سے بڑھ کر 219.50 روپے اور قیمت فروخت 221.00 روپے سے بڑھ کر 222.00 روپے ہو گئی ہے تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 260.00 روپے اور قیمت فروخت 263.00 روپے پر برقرار رہی۔