• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

31 اگست تک اثاثے ڈکلیئر نہ کرنیوالے افسران کا پرفارمنس الاؤنس روک لیا جائیگا، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ایف بی آر کے کئی افسران نے اپنے اثاثہ جات ظاہر نہیں کیے ہیں جس پر چیئرمین ایف بی آر نے سخت نوٹس لیا ہے،اس کےلیے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے احکامات جاری کیے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی واضح ہدایت کے باوجود کئی افسران نے اپنے اثاثہ جات کو ڈکلیئر نہیں کیا اور 31اگست تک اثاثے ڈکلیئر نہ کرنیوالے افسران کا پرفارمنس الائونس روک لیا جائے گا، اور اس کو مس کنڈکٹ کےزمرے میں لیا جائے گا، لیٹر میں کسٹم ، ان لینڈ ریونیو اور ایکس کیڈر کے ہیڈکوارٹر اور فیلڈ فارمیشن کے افسران کو بھی ہدایت کی گئی ہےکہ 31اگست سے قبل سیکنڈ سیکرٹری ای آر ایم کے پاس اپنے اثاثہ جات کو جمع کرائیں بصورت دیگر ایسے افسران کیخلاف انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
ملک بھر سے سے مزید