• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو الہٰ یار، گڑھے میں نہاتے ہوئے دو بچے جاں بحق، 3 کو بچا لیا گیا

ٹنڈو الہٰ یار کے علاقے میرکا گوٹھ کے گڑھے میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 3 کو بچا لیا گیا۔

گڑھے میں بارش کا پانی جمع ہوگیا تھا جس میں بچے نہانے کے لیے کودے تھے۔

نہانے والے دو بچے پانی میں توازن برقرار نہ رکھ سکے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ٹنڈو الہٰ یار  میں تین روز میں بارش سے چھت گرنے، ڈوبنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید