• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان صاحب کورٹ آرڈر لے آئیں ملاقات کر لیں، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹ کے عادی ہیں، ان کے پاس کورٹ کا آرڈر نہیں تھا۔

مریم اورنگزیب نے شہباز گل پر تشدد کے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ تشدد ہوا تو میڈیکل رپورٹس میں کیوں نہیں آیا؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ شہباز گل سے ملنے کے لیے عمران خان کورٹ آرڈر لے آئیں اور ملاقات کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ شہنشاہ آئے، دروازہ کھلے اور وہ اندر چلے جائیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈ یکل بورڈ نے کہا ہے کہ شہباز گل صاحب صحت مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف سے ہم لوگ کورٹ آرڈر لے کر ملتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید