• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انتظامیہ کی تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنان کا زیرو پوائنٹ پر رقص جاری ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کرلی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت اور سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی، ٹھوس وجوہات کی بنا پر ریلی نکالنے اور سیکیورٹی دینے سے معذرت کی گئی۔

 ترجمان ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی وجوہات پر کئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے، قیادت کے ساتھ ساتھ ریلی شرکاء کی قیمتی جانیں بھی خطرے سے دو چار ہو سکتی ہیں، زیرو پوائنٹ سے ایف 9 پارک تک روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ بھی سیکیورٹی رسک بن سکتا ہے۔

 ترجمان ڈی سی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست کا بروقت جواب بھجوادیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید