شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ضلع شیخوپورہ میں 12مقامات پر رمضان بازار لگا دیئے گئے ہیں جبکہ دو سال قبل شیخوپورہ میں رمضان بازاروں کے انعقاد کیلئے شامیانوں کی خریداری میں ہونے والی لاکھوں روپے کی خرد برد کے بارے میں بھی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے اور اس بارے میں کمشنر لاہور ڈویژن نے بھی ضلعی حکام سے کمنٹس طلب کرلئے ہیں، دریں اثناء ڈی سی ارقم طارق نے مقامی رمضان بازار کا معائنہ کیا۔