سرگودھا(نامہ نگار)امریکن قونصلیٹ لاہور کے وفد نے یونیورسٹی آف سرگودھا کا خصوصی دورہ کیا۔ امریکن قونصلیٹ کے تعاون سے جاری پراجیکٹس اور پروگرام کا جائزہ لیا۔ وفدمیں ایڈوائزریونیورسٹی ایجوکیشن اینڈ یوتھ افیئر جمال الدین، کوآرڈی نیٹر لنکن ان کارنر اورنگزیب اور محمد اقبال شامل تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ظہورالحسن نے انہیں بریفنگ دی۔ وفد نے لنکن کارنر سنٹر ل یونیورسٹی کے تحت جاری کلاسز کا دورہ کیا اور مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ا س موقع پر اظہر پرویز ،مدثر کامران، ڈاکٹر اعجاز رسول بھی موجو د تھے۔