• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے اللّٰہ کے گھر میں شہباز گل کے لیے دعا کی، اہلیہ رانا ثناء



وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ہم اللّٰہ کے گھر سے ہو کر آئے ہیں، وہاں بھی ہم نے شہباز گل کے لیے دعا کی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللّٰہ کی اہلیہ نے کہا کہ رانا ثناء پر تشدد کروانے والوں میں شہباز گل بھی شامل تھے لیکن ہم کسی پر تشدد کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی رہنما پر تشدد ہوا بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں رانا ثناء اللّٰہ کی حوالات میں چینی پھینک دی جاتی تھی، شوہر پر تشدد ہوتا تھا تو وہ گھر آکر بتاتے نہیں تھے لیکن ہمیں محسوس ہوجاتا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر نے شہباز گل پر تشدد نہیں کروایا، یہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہونا چاہیے، دراصل پی ٹی آئی رہنما کو ان کا اپنا خوف پریشان کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید