• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھکی کو منی لاڑکانہ کہنے والے آج خوفزدہ کیو ں ہیں،سردار سکندر حیات

باغ(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار سکندر حیات نے نے کہا ہے کہ ڈھکی کو منی لاڑ کانہ کہنے والے آج خوفزدہ کیوں ہیں ہم مشتاق منہاس اور سردار طاہر اقبال کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں وزیر صحت سردار قمرالزمان نے جو وعدے الیکشن میں کیے تھے وہ وفا نہ کر سکے ہم نے گزشتہ الیکشن میں سو فیصد ووٹ دئیے جبکہ مفاد چند عناصر کوفائدہ ہوا۔ ووٹ دینے والے اور فائدہ لینے والے اور تھے اس لیے ہم نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہا اگر ہمارے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر زمہ داری سردار قمرالزمان اور ان کے جیالوں پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار ضیاء بھی ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں قمرالزمان کو اندازہ ہو جائے گا کہ مخلص کارکن کون تھے اور مفاد پرست کون ہیں اس وقت مقامی سٹیشن پر جیالوں کو آٹے دال بھائو معلوم ہو جائے گا ہم خبر دار کرتے ہیں کہ خود بھی جیو اور ہمیں بھی جینے دیں۔
تازہ ترین