• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن، عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج

اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ ڈی ایم او لوئر دیر کی جانب سے عائد کردہ جرمانے کے خلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔عمران خان، اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید