ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماء نذیر کاٹھیا نے وفاقی بجٹ کے خلاف پرانا شجاع آباد روڈ پر احتجاجی مظاہر ہ کیا اور اس دوران وہ اجتجاجا کھمبے پر چڑھ گئے جیالوں نے انہیں بڑی منت سماجت کرکے کھمبے سے اتارا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ نہایت ہی مایوس کن ہے مہنگائی کی وجہ سے عوام پہلے سے پریشان ہیں جبکہ حکومت نے ضروری اشیاء پر مزید ٹیکس لگا دیا ہے جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کیلئے ٹیکس میں کوئی ریلیف نہیں دیا غریب عوام اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔