• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

دنیا کی نامور کمپنی ایپل اِن کارپوریشن نے بدھ کے روز 7 ستمبر کو ہونے والی ایک تقریب میں میڈیا کو مدعو کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے میڈیا کو موصول ہونے والے دعوت ناموں پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر کمپنی اس ایونٹ میں آئی فون 14 کو لانچ کرنے جا رہی ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 7 ستمبر کو منعقد کیا گیا یہ ایونٹ کمپنی کے روایتی انداز کے مطابق خزاں کے موسم میں ہوتا ہے، یعنی اس سال کمپنی نے دو ہفتے پہلے ہی اس ایونٹ کا اہتمام کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر کمپنی اپنے روایتی انداز  سے نئے ڈیوائسز کو لانچ کرنے کے ڈیڑھ ہفتے بعد ان کی شپنگ کرنے کے پیٹرن پر ہی عمل کرتی ہے تو اس سے کمپنی کی چوتھی سہ ماہی میں آئی فون کی فروخت میں 2 ہفتوں کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی توقع کرتی ہے کہ نئے آئی فون کی فروخت اس کی پچھلی جنریشن سے بہتر ہو گی۔

جلد ہی ایپل واچ، آئی پیڈ اور میک کمپیوٹرز کے نئے ماڈلز کی لانچ بھی متوقع ہے۔

کمپنی اس تقریب کی میزبانی کیلیفورنیا کے کپرٹینو میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر میں اسٹیو جابس تھیٹر میں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید