• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان کے تحصیل کونسلرمہمندخان دومرتبہ یونین کونسل سے ناظم منتخب ہوئے تھے

مردان ( نمائندہ جنگ) مقتول تحصیل کونسلر مہمند خان دو بار یونین کونسل سے ناظم منتخب ہوئےتھے ،وہ ضلع کونسل کے ریوینو کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے ہیں مہمند خان نے حلقہ پی کے 24سے مسلم لیگ کی ٹکٹ پر صوبائی انتخابات بھی لڑے لیکن ناکام رہے ایک سال قبل ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں وہ آزاد حیثیت سے تحصیل کونسل مردان کے رکن منتخب ہوئے تھے اور بعدازاں تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے انہوںنے سال 2000ء میں اپنے علاقے کے ایک سماجی تنظیم اللہ دادخیل جرگہ ہوتی کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست کا آغاز کیاتھا ۔
تازہ ترین