اسلام آباد (اے پی پی)تاجر برادری نے حکومت کی جانب سے ایران سے تجارتی معاہدہ کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے اور اس معاہدے کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے ۔سابق سرپرست چیمبر آف سمال ٹریڈرز اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا کہ معاہدے کو حتمی شکل دے کر پاک ایران بارڈر پر جلد از جلد مارکیٹیں قائم کر کے انھیں فعال بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ایران کے علاوہ دیگر پڑوسی ممالک سے بھی تجارت شروع کی جائے جو پاکستان کا معاشی مستقبل محفوظ بنانے کے لئے ضروری ہے۔ شاہد رشید بٹ نے کہاکہ تجارت سیاسی کشیدگی کو ختم کرنے کا سب سے سستا اور موثر زریعہ ہے۔