• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفانی بارشوں نے ضلع سانگھڑ میں تباہی مچا دی، انجمن تاجران سندھ

سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت اور سانگھڑ کی انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں نے ضلع سانگھڑ بھر میں تباہی مچا دی ہےبارشوں کے باعث لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئےہیں جبکہ نوے فیصد فصلیں تباہ اور مجموعی طور پر تاجروں کا اب تک کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکاہےجبکہ متاثرین بھوکے مررہے ہیں اور جگہ جگہ راشن کیلئے ۓ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزہراعلی سندھ سانگھڑ کو آفت زدہ قرار دے کر اپنی پارٹی کے جیالوں سے مل کر چلے گئےاور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تاجر وفود سے ملنا بھی مناسب نہیں سمجھا۔ جاوید قریشی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے سانگھڑ کے دورے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجر ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔

بزنس سے مزید