اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ سے پہلے سیشن کورٹ سے ضمانت لینے کا فورم موجود ہے۔