نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل جاری کردی ہے۔
این ڈی ایم اے ریکارڈ کے مطابق 14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے 1 ہزار 33 افراد جاں بحق اور 1527 زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 119 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 56 مرد، 9 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹوں میں سیلاب اور بارشوں سے 71 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں آزاد کشمیر کے علاقے پونچھ میں 1 شخص جاں بحق جبکہ بلوچستان میں اس دوران 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ میں 2 مرد، زیارت اور مستونگ میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوئے جبکہ غذر گلگت بلستان میں سیلاب سے 5خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے لاپتہ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 24گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 31 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے۔